برازیل میں موجود جسٹن بیئبر کو گرفتار کئے جانے کا امکان

برازیل میں موجود جسٹن بیئبر کو گرفتار کئے جانے کا امکان

برازیلیا: کینیڈا کے مشہور گلوکار جسٹن بیئبر جو کہ ریو ڈی جنیریو میں اپنے کنسرٹ کرنے کے لئے بدھ کے روز پہنچے ہیں۔ وہاں پر انہیں ریو ڈی جنیریو کی ایک دیوار کو بدنما کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے2013 میں گلوکار پر دیوار کو بدنما کرنے کے الزام میں بھی فرد جرم عائد کی گئی تھی لیکن اس وقت جسٹن بیئبر ملک چھوڑ کر جا چکے تھے لیکن اب کیس دوبارہ کھلنے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

جسٹن بیئبر کو اس کیس میں ایک سال قید یا پھر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ برازیل کے مقامی میڈیا نے اس وقت جسٹن بیئبر کی تصاویر شائع کی تھی جس میں انھیں دیوار کو بد نما کرتے دکھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ برازیل میں عمارات کو بدنما کرنا جرم ہے اور جس کی کم سے کم سزا ایک سال جیل یا جرمانہ ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں