انڈونیشیا میں دیہاتی کو 7 میٹر لمبا اژدھا سالم نگل گیا

انڈونیشیا میں دیہاتی کو 7 میٹر لمبا اژدھا سالم نگل گیا

جکارتہ :انڈونیشیا کے صوبے سولے واسی میں ایک دیہاتی کو 7میٹر لمبا اژدھا سالم نگل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اندونیشیا کے صوبے سولے واسی میں پالم آئل اکٹھا کرنے کے لئے دو روز قبل گھر سے نکلنے والے 25 سالہ اکبر سالوبیرو کی لاش 7 میٹر لمبے اژدھے کے پیٹ سے نکلی۔

دیہاتیوں نے پالم کے باغ میں اس اژدھے کو پکڑا اور اس کے پیٹ کے پھولے ہوئے ہونے پر انہیں شبہ ہوا۔جب اژدھے کو مار کر اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس میں سے سالوبیرو کی لاش برآمد ہوئی۔ایک دیہاتی نے اس منظر کو اپنے سیل فون سے ریکارڈ کیا۔