فہد مر زانے اپنی زندگی کا اہم امتحان پاس کرلیا

فہد مززا نے اپنی زندگی کا اہم امتحان پاس کرلیا

فہد مر زانے اپنی زندگی کا اہم امتحان پاس کرلیا

لالی ووڈ:  فہد مرزا اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر بھی ہیں۔ان دونوں کی شادی 2014 میں ہوئی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔پاکستانی ماڈل اور اداکار فہد مرزا  جو ڈاکٹر بھی ہیں  ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہت قابل بھی ہیں۔معروف اداکار فہد مرزا نے فیلوشپ آف دی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (ایف سی پی ایس) کے دوسرے حصے کے امتحان کو پاس کر لیا۔

انہوں نے پلاسٹک سرجری میں اپنا امتحان پاس کیا ہے۔ فہد مرزا صوبہ سندھ میں ایف سی پی ایس پارٹ 2 کا امتحان پہلی کوشش میں کامیاب کرنے والے پہلے شخص ہیں۔

فہد مرزا کو اس کامیابی پر ڈاکٹر اداکار کے مداحوں نے مبارکبادیں بھی دینا شروع کردی۔