امریکا میں مسجد پر حملہ، شیشے توڑ دیئے

امریکا میں مسجد پر حملہ، شیشے توڑ دیئے

کولوراڈو: امریکا میں نامعلوم شخص نے ایک مسجد پر حملہ کرکے شیشے توڑ دیئے۔


کولوراڈو میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک نامعلوم شخص نے مسجد کے شیشے توڑ کر مسجد کے اندر انجیل کے صفحات پھینکے۔ پولیس نے نفرت کے جرم کے حوالے سے حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حکام نے حملہ آور کے مسجد کے دروازے کو پائوں سے ٹھوکریں مارنے کی ویڈیوشئیر کی ہے اور مشتبہ شخص کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھنے والوں سے مدد طلب کی ہے۔

امریکن اسلام تعلقات کونسل نے مقدس مقام پر کئے جانے والے اس حملے کی مذمت کی ہے اور واقعے کی حساس تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔