سلمان خان بالی ووڈ کے ’’رئیس‘‘نکلے

سلمان خان کو بالی ووڈ کا ’’رئیس‘‘قرار دیدیا گیا

سلمان خان بالی ووڈ کے ’’رئیس‘‘نکلے

بالی ووڈ: بالی وڈ کے سب سے بڑے خان سلمان خان نے ٹیکس دینے میں بھی سب ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم میں پہلوانی کے ”سلطان“ اور ٹی وی کے  ”بگ باس“ نے اس سال 44کروڑ کا ٹیکس ادا کیا ہے۔سلمان خان نے پچھلے سال 32کروڑ کا ٹیکس ادا کیا تھا یعنی اشتہارات ،فلمز اور ٹی وی شوز سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ٹیکس بھرنے میں سلمان خان نے اس سال 12کروڑ کی ترقی کی ۔

سلمان خان نے پچھلے سال کمائی میں 270روپے کمائے تھے اور کمائی کے میدان میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔پچھلے سال سلمان خان کی فلم تو ایک سلطان ہی ریلیز ہوئی تھی لیکن سلمان خان نے فلم سے زیادہ پیسے اشتہارات اور اشتہارات سے بھی زیادہ ٹی وی شوز کی میزبانی سے اپنے اکاوٴنٹ میں ٹرانسفر کیے۔فلم سلطان نے پوری دنیا میں 500کروڑ سے بھی زیادہ کمائے تھے لیکن اس فلم کے پروڈیوسر ”یش راج“ تھے ۔

دوسرا نمبر عالیہ بھٹ کا آیا جن کو ایوارڈز تو سارے مل گئے لیکن ابھی اسٹار ڈم میں ان کا کترینہ اور دیپیکا سے کوئی مقابلہ نہیں.