سارہ لورین بھارتی ایوارڈ شو کیلئے سری لنکا میں پرفارم کرینگی

لاہور : معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سارہ لورین سرنی لنکا میں ہونیوالے بھارتی ایوارڈ شو میں پرفارم کریں گی۔

سارہ لورین بھارتی ایوارڈ شو کیلئے سری لنکا میں پرفارم کرینگی

لاہور : معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ سارہ لورین سرنی لنکا میں ہونیوالے بھارتی ایوارڈ شو میں پرفارم کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایوارڈ شو 31 مارچ سے 2 اپریل تک سری لنکا میں منعقد ہوگا جس میں بالی ووڈ کے تین بڑے اداکاروں زینت امان، پونم ڈھلوں اور جتیندر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا، اور پاکستانی اداکارہ بالی ووڈ کے ان بڑے ناموںکو خراج تحسین پیش کریں گی۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سارہ لورین کا کہنا تھا کہ ”میں زینت امان کو پسند کرتی ہوں اور ان کے گانوں پر پرفارم کر کے انہیں ٹریبیوٹ پیش کرنا باعث اعزاز ہے۔“انہوں نے مزید کہا کہ پونم ڈھلوں اور جتیندر بھی بالی ووڈ کے نامور فنکار ہیں جنہوں نے اپنے وقت میں بہترین کام کیا۔ سارہ لورین نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کو بھی ٹریبیوٹ پیش کر چکی ہیں۔