اکشے کمار کو دیکھ کر خواتین پولیس اہلکار بے قابو ہو گئیں

اکشے کمار کو دیکھ کر خواتین پولیس اہلکار بے قابو

اکشے کمار کو دیکھ کر خواتین پولیس اہلکار بے قابو ہو گئیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار فلم کی پروموشن کے لئے تھیٹر پہنچے تو وہاں موجود خواتین کانسٹیبلز بے قابو ہوگئیں۔دہلی کے پی وی آر تھیٹر میں اس وقت دلچسپ منظر ہو گیا جب بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو اپنے درمیان دیکھ کر خاتون پولیس کانسٹیبل سیلفی کھینچنے کے لئے بے قابو ہو گئیں، دراصل اکشے کمار فلم 'نام شبانہ' کے پروموشن کے لئے یہاں آئے تھے۔

 

سال 2015 میں آئی فلم بیبیمیں تاپسی پنو کے چھوٹے کردار کی کہانی کو بتاتی اس فلم میں تاپسی ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اکشے 'بیبی' والے رول میں ہی ہیں۔فلم کے پروموشن کے لئے فلم کی اسٹار کاسٹ نے اسے دہلی پولیس کی خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ دیکھنے کا پلان بنایا، لیکن اپنے درمیان اکشے کو پاکر خواتین پولیس اہلکار انتہائی خوش ہو گئیں۔