امریکا میں انٹرنیٹ پرائیوسی ختم کرنے پر غم و غصہ

امریکا میں انٹرنیٹ پرائیوسی ختم کرنے پر غم و غصہ

نیو یارک: امریکہ میں انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بہت جلد صارفین کی معلومات کسی تیسری پارٹی سے شیئر کرنے کے لیے ان سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایوان نمائندگان نے سابق صدر اوباما کے زمانے کے ایک قانون کو ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت انٹرنیٹ کمپنیوں کو صارفین کی ذاتی معلومات کسی تیسری کمپنی کو دینے کے لیے ان سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس تبدیلی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس سے مقابلہ بڑھے گا لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کا آن لائن پرائیویسی پر خوفناک اثرپڑے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی اس حکم نامے پر دستخط کریں گے۔

مصنف کے بارے میں