ہائی کورٹ لاہور نے سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا

ہائی کورٹ لاہور نے سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا

ہائی کورٹ لاہور نے سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا

لاہور : ہائی کورٹ لاہور نے سی ایس ایس 2018ء کا امتحان اردو میں لینے کا حکم معطل کر دیا۔ وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں قائم بینچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کے حکم کو معطل کر تے ہوئے امتحان انگریزی میں لینے کا حکم سنا دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گریجوایشن انگلش میں اور مقابلے کا امتحان اردو میں کیسے ہو سکتا ہے؟ ایف پی ایس سی کی اردو میں فوری طور پر امتحان لینے کی تیار ی نہیں، سی ایس ایس کے 51 مضامین میں سے  43 کا اردو ترجمہ نہیں ہے.

سماعت کے اختتام پر عدالت نے سی ایس ایس امتحان 2018 کو اردو میں لینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اس سے قبل سنگل بینچ نے سی ایس ایس 2018ءکا امتحان اردو میں لینے کا حکم سنایا تھا جسے آج لاہور ہائی کورٹ نے معطل کیا۔