ماہرہ خان کی مولا جٹ 2 میں کام کرنے سے معذرت ، اہم وجہ سامنے آگئی

ماہرہ خان کی مولا جٹ 2 میں کام کرنے سے معذرت ، اہم وجہ سامنے آگئی

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ میں کامیاب انٹری کے بعد مصروفیات بڑھ گئیں جس کے باعث انہوں نے فلم ”مولا جٹ 2“ میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔


ذرائع نے انکشا ف کیا ہے کہ فلم کی عکس بندی کئی دنوں سے لاہور میں جاری ہے جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک اپنے کردار نبھا رہے ہیں لیکن ماہرہ خان نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ وہ ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ”ورنہ“ اور ہدایتکار فرجاد نبی کی فلم ”سات دن محبت ان“کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔