شہرت نے تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا، لیڈی گاگا

شہرت نے تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا، لیڈی گاگا

شہرت نے تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا، لیڈی گاگا

لندن :  گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ شہرت نے ان کو تکلیف دہ حد تک تنہا کر دیا ہے۔اپنے تازہ انٹرویو میں گلوکارہ لیڈی گاگا نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کو عالمی سطح پر اپنی گائیگی اور انداز سے ملنے والی شہرت نے اس قدر تنہا کر دیا ہے کہ ان کو اس سے تکلیف ہونے لگی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ان کا اپنے پرانے دوستوں سے تعلق متاثر ہوا ہے وہ ان سے بات کرنے کو ترستی رہتی ہیں۔لیڈی گاگا جو ڈپریشن کی مریضہ رہ چکی ہیں نے کہا کہ شہرت پوری زندگی بدل کر رکھ دیتی ہے،آپ کا ماحول،ذمہ داریاں اور توانائی سب کچھ بدل جاتا ہے یوں لگتا ہے کہ آپ ایک رولر کوسٹر پر سوار ہیں۔گاگا نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی شہرت سے ہرگز سکون محسوس نہیں کرتیں۔