156 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ کے ٹی بل فروخت

156 ارب 18 کروڑ 61 لاکھ کے ٹی بل فروخت

کراچی: سٹیٹ بینک نے مارکیٹ ٹی بلز کی مجموعی رقم 156ارب18کروڑ 61لاکھ سے زائد روپے میں فروخت کر دیے۔ مرکزی بینک کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے3ماہ ،6ماہ اور12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹی بلز کی موصول ہونے والی مجموعی بولی 156ارب 18کروڑ61لاکھ 45ہزار روپے میں فروخت کر دیے جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹی بلز کی پیش کردہ مجموعی بولی159ارب40کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی ۔

قبل ازیں مرکزی بینک نے3ماہ ،6ماہ اور12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹی بلز کی فروخت کیلئے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے بدھ29مارچ 2017 تک ٹینڈر طلب کئے تھے نیلامی میں3ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹی بلز کی فروخت کیلئے 90ارب6کروڑ22لاکھ45ہزار روپے اور6ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹی بلز کی فروخت کیلئے66ارب12کروڑ39لاکھ روپے کی موصول ہونیوالی بولیاں منظور کر لی گئیں تاہم12ماہ کی میچورٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹی بلز کی فروخت کیلئے بولی موصول نہیں ہوئی ۔