پاک بھارت سرحدی چوکی پر تین روز سے بھارتی پرچم غائب

لاہور: پاک بھارت سرحدی چوکی واہگہ اٹاری پر گزشتہ تین روز سے بھارتی پرچم نہ لہرائے جانے پر بھارتی حکام سخت تنقید کی زد میں آگئے۔

پاک بھارت سرحدی چوکی پر تین روز سے بھارتی پرچم غائب

لاہور: پاک بھارت سرحدی چوکی واہگہ اٹاری پر گزشتہ تین روز سے بھارتی پرچم نہ لہرائے جانے پر بھارتی حکام سخت تنقید کی زد میں آگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 360 فٹ اونچا پول پر پرچم نے لگائے جانے کی وجہ بلند ترین پول میں تکنیکی خرابی بتائی جارہی ہے۔ تاہم امرتسر امروومنٹ ٹرسٹ (اے آئی ٹی) نے حکومت سے اس معاملے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔
اطلاعت کے مطابق پاک بھارت سرحد پر گزشتہ چند روز قبل بلند ترین پرچم لہرانے کے لیے پول کا افتتاح کیا گیا تھا جس پر تیزہوا کی وجہ سے پرچم پھٹنے کے باعث اب تک سوا لاکھ روپے کے تین بھارتی پرچم تبدیل کیے جا چکے ہیں تاہم چوتھی مرتبہ حکام نے پرچم پھٹنے کے ڈر تین دن سے نیا پرچم ہی نہ لگایا۔ اے آئی ٹی کے چیئرمین کے مطابق اس پول کو جلد بازی میں نصب کیا گیا، جس کے لئے متعلقہ حکام سے تکنیکی رپورٹ مانگنے کی زہمت نہ کی گئی ۔

انھوں نے اس کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ذمہ داران کے خلاف سزا کا مطالبہ کیا۔بھارت کے ہی ایک سماجی کارکن مندیپ سنگھ منا نے دعویٰ کیا کہ سرحد پر بلند ترین پرچم کے منصوبے میں مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور انھوں نے بھی اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔