محمد عرفان کو پابندی کے باعث کتنے روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئی

محمد عرفان کو پابندی کے باعث کتنے روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئی

لاہور:پی ایس ایل میں مبینہ طور پر فکسنگ کرنے والے دنیا کے طویل قامت کھلاڑی کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی اور دس لاکھ روپے کا جرمانے کا سامنا ہے ۔ اور ان کا سینڑل کنٹریکٹ بھی معطل کر دیا ہے ۔

جس سے محمد عرفان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کی سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے ماہانہ تنخواہ 5لاکھ روپے ہے اور ان کو چھ ماہ کی تنخواہ بھی نہیں ملے گی جوکہ مجموعی طور پر 30لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ دوسری جانب انہیں پی سی بی کی جانب سے 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔