پاکستان کی چھ فلمیں ایک ساتھ ریلیز کیلئے پیش ،کون رہے گی پہلے نمبر پر؟؟

پاکستان کی چھ فلمیں ایک ساتھ ریلیز کیلئے پیش ،کون رہے گی پہلے نمبر پر؟؟

پاکستان کی چھ فلمیں ایک ساتھ ریلیز کیلئے پیش ،کون رہے گی پہلے نمبر پر؟؟

لالی ووڈ:  پاکستان میں فلم انڈسٹری کو بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ جس کے کیلئے سب مل کر کام کر رہے ہیں اور ہر کسی کو اپنے اپنے حساب سے کامیابی مل رہی ہے۔جبکہ پاکستان کی 6 فلمیں ایک ساتھ  عیدالفطر پر ریلیز کی جائیں گی۔ دیکھنا یہ ہے کہ کون سی فلم سب سے آگے رہتی ہے؟

پہلی فلم یاسر نواز کی ’’مہرونسا لب یو‘‘ جس میں ثنا جاوید اور دانش تیمور مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی رومانوی اور کامیڈی بھرپور ہے۔

دوسری فلم ’’جول ‘‘ہے جس میں عروہ حسین اور علی عظمت مرکزی کردار ادا کریں گے۔

تیسری فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ سم میں شان شاہد کیساتھ حمائمہ ملک ،منیب مرزا اور عظمیٰ مزکزی کردار ادا کریں گے۔

چوتھی فلم ’’یادگار‘‘ ہے اس میں بھی شان شاہد مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے اس فلم کی کہانی وطن کیساتھ محبت پر مبنی ہے۔

پانچویں فلم ’’ورنہ‘‘ ہے جس میں ماہرہ خان نظر آئیں گی۔اور آخری فلم کا نام ’’ جیو سر اٹھا کے‘‘ ہے جس میں شفقت چیمہ کے بیٹے شہریار چیمہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ تمام فلمیں عیدالفطر پر ریلیز کی جائیں گی۔