صلاح الدین محسود بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

صلاح الدین محسود بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

اسلام آباد: ناصر درانی کی آئی جی خیبر پختون خواہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی.پولیس گروپ کے صلاح الدین محسود کو حال ہی میں گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے۔اعلیٰ سطح ذرائع کےمطابق صلاح الدین محسود خیبرپختونخوا پولیس میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر خان درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا کا عہدہ خالی تھا اور پختون خوا پولیس کے اے آئی جی علی شاہ کو آئی جی پولیس کاایڈیشنل چارج دیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اب صلاح الدین محسود کی بطور آئی جی خیبرپختون خوا تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جاری کرے گا.