نجم سیٹھی کی ہتک عزت کی درخواست پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

نجم سیٹھی کی ہتک عزت کی درخواست پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور:لاہور کی سیشن عدالت نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ہتک عزت کی درخواست پر سابق کرکٹر سرفراز نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ایڈیشنل سیشن جج انجم ممتاز ملک نے نجم سیٹھی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سرفراز نے میڈیا پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے، جھوٹے الزامات کی وجہ سے شہرت متاثر ہوئی۔

نجم سیٹھی نے مزید موقف اختیار کیا کہ ایک دن بھی اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سرفراز نواز کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیں۔ عدالت نے متعدد بار سرفراز نواز کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔