کالعدم گروہوں نے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں، دفتر خارجہ

 کالعدم گروہوں نے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پر افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان صدر کی دعوت پر وزیراعظم شاہد خاقان جلد افغانستان کا دورہ کریں گے جس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہمیں بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، ملالہ یوسفزئی

ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے مشیر قومی سلامتی کا بیان پاک افغان تعلقات پر منفی تاثر پیدا کر سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کالعدم گروہوں نے پاک افغان سرحد پر افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کر رکھی ہیں جبکہ داعش پاکستان، ایران، وسطی ایشیا اور ایران کی سرحدوں کے قریب مضبوط ہو رہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم فریادی بن کر آئے لیکن دیا کچھ نہیں ، چیف جسٹس

ترجمان دفتر خارجہ نے بنگلا دیش سے متعلق کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے جارحانہ بیانات قابل مذمت ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاک بھارت آبی تنازع پر 29 سے 31 مارچ تک پاکستانی انڈس واٹر کمشنر بھارت کا دورہ کریں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں