ویسٹ انڈین بورڈ کو پاکستان کیخلاف ٹیم سلیکشن میں مشکلات کا سامنا

ویسٹ انڈین بورڈ کو پاکستان کیخلاف ٹیم سلیکشن میں مشکلات کا سامنا

کراچی : دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے. کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن کے بعد  جیسن ہولڈر کی جانب سے ٹیم سے اپنا نام واپس لیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد بورڈ کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
 
 دورہ پاکستان کے لیے کم از کم 5 نئے کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔  ٹیم میں آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن اور سیموئل بدری کے علاوہ دیگر کھلاڑی شامل ہوں گےتاہم ابھی تک ویسٹ انڈیز کے حتمی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کر لیا
  

کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں جیسن ناظم الدین محمد کو قیادت سونپی گئی ۔گیانا سے تعلق رکھنے والے31سالہ جیسن محمدویسٹ انڈیز کی جانب سے چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور 26ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز :آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج رات شروع ہوجائے گی
  

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو کراچی آنے کے لئے فی کھلاڑی 25ہزار ڈالرز اضافی معاوضہ ادا کیا گیا ہے اس کے باوجود اہم کھلاڑی پاکستان آنے سے انکار ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں