ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز ، قومی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز ، قومی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع

کراچی : ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کوچنگ اسکواڈ اور کھلاڑی کیمپ میں شرکت کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ کوچ مکی آرتھر ، منیجر طلعت علی ،حسن علی ،حسین طلعت ،راحت علی، فہیم اشرف ،آصف علی سمیت کوچنگ اسٹاف پہنچ گیا۔مزید کھلاڑی دوسری فلائٹ سے کراچی پہنچیں گے۔کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔قومی ٹیم آج شام سے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کردے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی یکم اپریل کو کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : ویسٹ انڈین بورڈ کو پاکستان کیخلاف ٹیم سلیکشن میں مشکلات سامنا
 
 دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کو دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکیورٹی بریفنگ بھی دی گئی ۔ویزراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کا کہنا ہے کہ ہم نے پی ایس ایل کے فائنل کے ذریعے دنیا کو بتا چکے ہیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کراچی کی سکیورٹی اب بہت بہتر ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اطہار بھی کیا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کریں گے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں