ملالہ یوسفزئی کی واپسی پر ماہرہ اور ریحام خان کے پیغامات سامنے آگئے

ملالہ یوسفزئی کی واپسی پر ماہرہ اور ریحام خان کے پیغامات سامنے آگئے

لاہور: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو تقریباً ساڑھے 5 سال بعد وطن آمد پر معروف اداکارہ ماہرہ خان اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے پیغامات سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملالہ کی ساڑھے 5 سال بعد وطن واپسی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے وہیں اداکارہ ماہرہ خان نے ملالہ کو پاکستان واپسی پر نہایت خوش گوار انداز میں خوش آمدید کہا ہے۔ ماہرہ خان نے ملالہ کی آمد پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں چھوٹی بچی سے تشبیہ دیتے ہوئے کہاکہ
”بے بی گرل ملالہ، گھر میں خوش آمدید“۔
دوسری جانب ملالہ کی آمد پر ریحام خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ملالہ کو ڈھیر سارے پیار اور دعاو¿ں سے نوازا۔

واضح رہے کہ آج سے تقریباً ساڑھے پانچ سال قبل ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ بچ گئی تھیں بعد ازاں وہ علاج کی غرض سے برطانیہ منتقل ہوگئی تھیں۔