وزیراعظم کے بیان سے بلوچستان کی عوام کو تکلیف پہنچی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعظم کے بیان سے بلوچستان کی عوام کو تکلیف پہنچی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے غیر ذمے دارانہ بات کی ہے، انہوں نے بلوچستان کی عوام کو تکلیف پہنچائی ہے۔

کوئٹہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم پوائنٹ اسکورنگ میں نہیں جاتے، وزیراعظم کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی۔ انہوں نے بلوچستان کی عوام کو تکلیف پہنچائی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، وزیراعظم نے اپنے الفاظ واپس نہ لیے تو بلوچستان سے اسلام آباد تک مارچ کرینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صادق سنجرانی کی حمایت پر بلوچستان کے عوام عمران خان کی شکرگزار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں عمران خان، پیپلز پارٹی سمیت سب دوستوں نے سپورٹ کیا، بلوچستان میں سینیٹ کا الیکشن جمہوری طریقے سے ہوا۔