پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ، ہم ہی ملک کو آگے لے کر چلیں گے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ، ہم ہی ملک کو آگے لے کر چلیں گے: بلاول بھٹو
کیپشن: bilawal bhutto zardari new announcement

کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ہے ، سندھ حکومت کبھی شوبازی سے کام نہیں کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی سے ٹھٹھہ دو رویہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو آگے لے کر چلے گی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں بہت کام کیا ، سندھ حکومت کبھی شوبازی سے کام نہیں کرتی ہے ، عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں انہیں مجھے کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جوکہ دفتر خارجہ بھی سنبھال سکتی ہے ، نام نہاد جماعتیں آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہیں ، عوام روٹی ، کپڑا اور مکان چاہتے ہیں۔

بی آئی ایس پی انقلابی پروگرام ہے جو غربت کا خاتمہ کر رہا ہے ، ہم غریبوں کو بلاسود قرضے دے رہے ہیں ،پاکستانیوں کیلئے صحت کا مفت نظام چاہتا ہوں ۔