آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: 2 افسر وعدہ معاف گواہ بن گئے

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل: 2 افسر وعدہ معاف گواہ بن گئے

لاہور: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں 2 افسر وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کیا کہ احد چیمہ کی ہدایات پر کاسا ڈویلپرز کو ٹھیکہ دیا۔ ملزمان نے بیان دیا کہ احد چیمہ کے کہنے پر بغیر ٹینڈر ٹھیکے دیئے، احد چیمہ ڈی جی ایل ڈی اے ہونے کے باعث دباؤ میں آئے اور انکار نہیں کر سکے۔

نیب کی جانب سے کہا گیا کہ ملزموں کی جانب سے دیا گیا تحریری بیان ٹرائل شروع ہونے پر پیش کیا جائے گا، وعدہ معاف گواہ بننے پر چئیرمین نیب نے قانون کے تحت انہیں معاف کر دیا۔

وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب افس پیش ہو گئے، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔ خواجہ سلمان رفیق نیب آفس تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ سوالات کے جوابات دیتے رہے۔