چیف جسٹس بتائیں فریادی کیا فریاد لے کر آیا تھا : شیخ رشید

چیف جسٹس بتائیں فریادی کیا فریاد لے کر آیا تھا : شیخ رشید
کیپشن: awami muslim league shaikh rasheed

راولپنڈی : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس بتائیں فریادی کیا فریاد لے کر آیا ہے ، آٹھ ماہ پہلے کہہ دیا تھا کہ مسلم لیگ نواز میں دراڑیں پڑیں گی۔

تفصلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار بتائیں کہ فریادی کیا فریاد لے کر آیا تھا ، چیف جسٹس میٹنگ کا احوال بتائیں۔

انھوں نے کہا کہ سات سے آٹھ ماہ قبل ہی بتا دیا تھا کہ مسلم لیگ نواز میں دراڑیں پڑیں گی جو شخص پھنس جاتا ہے وہ اپنے بچائو کی بات کرتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے کہا کہ دو سے تین حلقوں سے انتخابات لڑیں ۔