سنی لیون نے اپنے تینوں بچوں سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا

سنی لیون نے اپنے تینوں بچوں سے متعلق دلچسپ انکشاف کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کے دونوں بیٹے تقریباً ڈیڑھ ماہ کے ہوگئے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنے تینوں بچوں کے حوالے سے نہایت دلچسپ اور حسین اتفاق شیئر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون نے اپنی بڑی بیٹی نشا کو گزشتہ برس جون میں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع لاتور کےایک یتیم خانے سے گود لیاتھا۔ سنی کا کہنا ہے کہ انہیں نشا کی حوالگی کاآفیشل کنفرمیشن لیٹر 21 جون کو بدھ کے روزملا تھا جب کہ ان کے دونوں بیٹے بھی بدھ کے روز ان کے حوالے کیے گئے تھے لہٰذا یہ ایک حسین اتفاق ہے کہ ان کے تینوں بچے انہیں ایک ہی دن ملے۔
سنی نے مزید کہا تینوں بچوں کی آمد کے ساتھ ان کی زندگی بہت زیادہ تبدیل ہوگئی ہے اور یہ تبدیلی بہت اچھی ہے۔ نشا اپنے بھائیوں کا بالکل بڑی بہنوں کی طرح خیال رکھتی ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔