نواز شریف نے دردمندی سے ملک کی خدمت کی ، آئندہ حکومت ن لیگ کی ہی ہوگی:آصف کرمانی

نواز شریف نے دردمندی سے ملک کی خدمت کی ، آئندہ حکومت ن لیگ کی ہی ہوگی:آصف کرمانی
کیپشن: pmln leader asif karmani

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، نیب سابق وزیراعظم کیخلاف کچھ ثابت نہیں کر سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ نیب سابق وزیراعظم کیخلاف کچھ ثابت نہیں کر سکا ہے ، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی۔نواز شریف نے ہر شعبے میں ملک کی دردمندی سے خدمت کی ہے۔

آصف کرمانی نے کہا کہ پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے نواز شریف آئے گا دوبارہ ۔