مریم نواز نے شوہر اور بیٹی کیلئے 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کی درخواست جمع کروا دی

مریم نواز نے شوہر اور بیٹی کیلئے 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کی درخواست جمع کروا دی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی اور شوہر، کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی 10 سالہ برطانوی وزٹ ویزے کیلئے درخواست جمع کروا دی۔

میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ساتھ بیٹی ماہ نور صفدر، 2 ملازمین عبداللہ اور روبینہ شوکت کے پاسپورٹس بھی برطانوی ویزے کے لیے جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ماہ نور صفدر نے دس، دس سال کیلئے ویزا درخواست دی ہے جبکہ دو ملازمین کے چھ چھ ماہ کے ویزا کے لیے درخواست دی گئی۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر اور ماہ نور صفدر نے ترجیحی ویزا فیس بھی جمع کرادی ہے اور اس مد میں 1 لاکھ 12 ہزار 539 روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل ان کے پاس موجود برطانیہ کا ویزا زائد المعیاد ہونے کے باعث نئے ویزاے کے حصول کے لیے درخواست دی گئی ہے۔