ترجمان سپریم کورٹ کی وزیراعظم کیلئے فریادی کا لفظ استعمال کرنے کی تردید

ترجمان سپریم کورٹ کی وزیراعظم کیلئے فریادی کا لفظ استعمال کرنے کی تردید
کیپشن: supreme court chief justice spokes person

اسلام آباد: ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعظم کیلئے فریادی کا لفظ منسوب کرنے کی تردید کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایسا کوئی لفظ نہیں کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے فریادی کا لفظ منسوب کیے جانے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے ایسا لفظ ہرگز استعمال نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار تمام سرکاری اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔دریں اثنا چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صرف صحت اور عوام کے حقوق کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے ، سب اچھا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ انتظامی امور میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں ، سب اچھا ہوگا ، اللہ خیر کرے گا، وزیراعظم کو فریادی کہہ کر مخاطب نہیں کیا۔