پاکستان کا کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ ، 450 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے

پاکستان کا کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ ، 450 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے
کیپشن: pakistan test cruise missile babar successfully

اسلام آباد: پاکستان کا سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ ، چار سو پچاس کلومیٹر تک مار کرنے والے کروز میزائل کو آبدوز سے داغا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سب میرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ۔ کروز میزائل کو آبدوز سے داغا گیا ۔

کروز میزائل بابر 450 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ، سب میرین کروز میزائل کو  مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے ، میزائل نے کامیابی سے  ہدف کو نشانہ بنایا ۔

کروز میزائل میں تیز ترین نیوی گیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے  ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،صدر ممنون حسین اور چیئرمین جوائنٹ چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور نیوی کو مبارکباد دی ۔