کامران اکمل فیلڈنگ نہیں کرسکتے، مکی آرتھر

کامران اکمل فیلڈنگ نہیں کرسکتے، مکی آرتھر

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی بڑی وجہ بتا دی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتا،اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلیے نہیں کھیل سکتے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کی مخالفت کی بڑی وجہ بتا دی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ کامران فیلڈنگ نہیں کرسکتا،اگر آپ فیلڈنگ نہیں کرسکتے تو آپ پاکستان کیلیے نہیں کھیل سکتے۔کامران کوویسٹ انڈیز میں گزشتہ سال چانس دیا تھا لیکن وہ پرفارم نہیں کرسکا۔انکا کہنا تھا کہ کامران کو بطور وکٹ کیپر بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ٹیم کا کپتان پہلے سے ہی وکٹ کیپر ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 3میں کامران اکمل شاندار کارکردگی کے بعد اس کو ٹیم میں شامل کرنے کی آوازیں اٹھ رہی تھیں جس پر پہلے ہی مکی آرتھر مخالفت کر چکے تھے۔