طویل عرصے تک جوان رہنے کےلئے گاجر سے متشابہہ پودا اشتیبا کو خوراک کا حصہ بنائیں، ماہرین

طویل عرصے تک جوان رہنے کےلئے گاجر سے متشابہہ پودا اشتیبا کو خوراک کا حصہ بنائیں، ماہرین

ٹوکیو : جاپانی ماہرین صحت ماہرین نے کہا ہے کہ جاپان میں پایا جانے والا گاجر سے متشابہہ اشتیبا پودا جوانی بحال رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ جاپان میں سینکڑوں سال سے ایک پودا جوانی برقرار رکھنے اور طویل زندگی کے لیے بہت مشہور ہے۔

اس پودے کو اشتیبا کہتے ہیں اور اب اس کے سائنسی ثبوت بھی مل چکے ہیں۔ ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اشتیبا میں ایک خاص مرکب (کمپاؤنڈ) پایاجاتا ہے جو خلوی صحت برقرار رکھتا ہے اور طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار ہوتا ہے اور یہ عمل آٹوفیجی کہلاتا ہے۔

اس عمل میں خلیات اپنی ٹوٹ پھوٹ سے بننے والے فالتو اجزا کو ازخود ٹھکانے لگاتے ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاقہ، روزہ اور ورزش وغیرہ سے بھی عمر کو بڑھایا جاسکتا ہے۔