جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
کیپشن: جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ہیگ: انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جسٹس ایکسیلینس کی جانب سے پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جیلانی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور انہوں نے پشاور گرجا گھر پر حملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف کے صدر نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایوارڈ ملنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ آپ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ریاست کے سامنے برابر کے شہری ہیں۔