شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان

شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان
کیپشن: شہباز شریف لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری کریں گے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: (ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے۔ شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کر کے وطن واپس آجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف برطانیہ میں قیام کے دوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریں گے اور لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریں گے۔

خیال رہے 26 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔