مصر کے نوجوان فرعون” توت عنخ آمون“ کی پیرس میں نمائش

مصر کے نوجوان فرعون” توت عنخ آمون“ کی پیرس میں نمائش
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

قاہرہ : مصر کے نوجوان فرعون ” توت عنخ آمون“ کی نمائش کی اطلاع نے یورپی ممالک خصوصاً فرانس کے حلقوں میں دھوم مچا دی۔

رسمی افتتاح سے قبل ہی فرانس اور دنیابھر کےشائقین نمائش کی تفصیلات جاننے کیلئے جوق در جوق پیرس کے کلچرل کمپلیکس ”لیوی لٹ“ پہنچنے لگے۔1922ءکے دوران برطانیہ کے ماہر آثار قدیمہ ہواڈ کارٹر نے برسہا برس کی جدوجہد ، تلاش اور کھدائیوں کے بعد توت عنخ آمون کا مقبرہ دریافت کیا تھا۔

اس انکشاف کی اہمیت یہ ہے کہ توت عنخ آمون کا مقبرہ فراعنہ کے مقبروں میں واحد ہے جو مکمل اصل حالت میں دریافت ہوا۔ یہ فرعون نوجوانی کے عالم میں مر گیا تھا۔

اسکے حوالے سے بہت سارے اسرار معاشرے میں گردش کررہے تھے۔ اسکا مقبرہ چوروں کی دسترس سے محفوظ رہا۔ اسی وجہ سے توت عنخ آمون کے 4500 نوادر اصلی حالت میں مل گئے۔