عمرے کے لئے 6 قسم کے نئے ویزوں کا پروگرام

عمرے کے لئے 6 قسم کے نئے ویزوں کا پروگرام

مکة المکرمہ: سعودی سیکریٹری حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے بتایا ہے کہ 6 قسم کے نئے ویزوں کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔ ان میں افراد، فیملی، ٹرانزٹ اور ایکسپریس ویزے شامل ہوںگے۔


انہوں نے الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا کہ نئے عمرہ پروگرام میں اہل غیر ملکی ایجنٹوں کو شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ماہ کے دوران آن لائن عمرہ کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔

اس کے تحت مختلف خدمات ، قیام و طعام ، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف سہولتیں حاصل کی جاسکیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ معتمر کو امیگریشن کی کارروائی میں 2منٹ سے زیادہ نہیں لگیں گے۔ کارروائی فنگر پرنٹ کے ذریعے ہوگی۔

وزارت حج میں منصوبہ بندی کے شعبے کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عمرو المداح نے بتایا کہ وزارت نے عالمی درجے کی رہائش فراہم کرنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

اب وزارت حج و عمرہ سرکاری و نجی اداروں کو ساتھ لیکر جامع نظام کے تحت کام کررہی ہے۔ سالانہ 15ملین معتمرین کی میزبانی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔