ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی عاطف اسلم کے ساتھ سٹیج پرفارمنس

ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی عاطف اسلم کے ساتھ سٹیج پرفارمنس
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور : 8 سالہ ہادیہ ہاشمی کی شاندار پرفارمنس، سحر انگیز  آواز نے سننے والوں کے دل جیت لیے۔ 

نیس کیفے بیسمنٹ سے پہلی دفعہ بول ہو گانا گا کر شہرت سمیٹنے والی 8 سالہ ہادیہ ہاشمی نے اپنی سحر انگیز  آواز سےسننے والوں کو متاثر کر کے میوزک انڈسٹری میں اپنا الگ مقام بنا لیا ہے۔

گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے کوک فیسٹ میں تمام حاضرین اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب ان کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم سٹیج پر آئے تو ہادیہ ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھی۔

ان دونوں نے مل کر مشہور گانا دل دیاں گلاں گایا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

 سریلی آواز کی وجہ سے مختلف حلقوں کی طرف سے ہادیہ کو  نامور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے مشابہت دی جا رہی ہے۔