چوتھا ون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کیلئے 278 رنز کا ہدف دیدیا

چوتھا ون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کیلئے 278 رنز کا ہدف دیدیا
image by Cricinfo

دبئی : آسٹریلیا نے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان  کو فتح کیلئے 278 رنز کا ہدف دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم پر وائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے ہیں ، کینگروز نے چوتھے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے ۔

عثمان خواجہ نے 78 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگ کھیلی ، اوپننگ بلے باز فنچ نے 42 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ۔

میکسویل نے تین چھکوں اور نو چوکوں کی بدولت 82 گیندوں پر 98 رنز کی اننگ کھیلی ، کیری نے 67 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 55 سکور کیے۔