ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
کیپشن: ملک بھر میں آج شب برات عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
سورس: file

اسلام آباد: ملک بھر میں شب برأت اج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔  اہل ایمان نوافل ادا کریں گے اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے۔

 علماءکرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عبادت کے دوران اللہ تعالیٰ سے کورونا وبا اوراس کرب ناک صورت حال سے چھٹکارے کیلئے بھی گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کی جائیں۔ اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔

 شب برات کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا ر خ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

 کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث مساجد اور دیگر بڑے اجتماعات کو محدود کیا جارہا ہے۔این سی او سی نے شب برات پر قبرستانوں میں اکٹھا ہونے پر بھی پابندی لگائی ہے۔