کتوں اور گھوڑوں کو پینشن دینے کا فیصلہ 

کتوں اور گھوڑوں کو پینشن دینے کا فیصلہ 

لاہور: پولینڈ میں سرکاری طور پر خدمات سر انجام دینے والے کتوں اور گھوڑوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولش وزیرداخلہ ماریوس کا مینسکی نے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو جانور ہمیں کئی خطرناک مجرم پکڑنے اور کئی اہلکاروں کی جان بچانے میں پیش پیش رہے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد مالی امداد بھی دی جائے ۔ 

رپورٹ کے مطابق اس نئے قانون سے پولینڈ میں 1200کے قریب کتے اور 60 گھوڑے مستفید ہوں گے ۔ 

وزیرداخلہ نے بتایا کہ ہر سال جرمن اور بیلجیم شیفررڈ کی دس فیصد تعدد ریٹائر ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹائر ہونے والے کتوں کو مہنگا علاج ضرور کروانا پڑتا ہے جس کے لیے یہ پینشن بہت اہم کردار ادا کریگی ۔ 

ان کا کہناتھاکہ دونوں جانوروں کو دی جانے والی پیشن کی حد 600 سے 1400 ڈالرتک ہوگی ۔