ڈیرہ اسماعیل خان میں لاکھوں کی خواتین آبادی کے لئیے ایک ہسپتال

 ڈیرہ اسماعیل خان میں لاکھوں کی آبادی کے لئیے ایک لیڈیزہسپتال

 ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان  کی لاکھوں کی آبادی کے لیے  خواتین کا صرف ایک  ہسپتال  ہے ۔ اس میں بھی سہولیات کی کمی اور صفائی کی صورتحال بھی انتہائی  ابترہوگئی ہے ۔

 ڈیرہ اسماعیل خان ، جنوبی وزیرستان  سمیت دوسرے اضلاع کی  خواتین  کے لیے  ایک ہی لیڈیزہسپتال ہے ۔ دوسری سہولیات کے ساتھ ساتھ صفائی کی ابتر صورتحال ہے ۔ نہ صرف بیماروں اور تیماداروں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مزید بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زنانہ ہسپتال میں سابق وزیر مال اور موجودہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے بنوائے گئے ا اسٹیٹ آف دی آرٹ کہلانے والے نرسری وارڈ کی چھت پرسوں رات سے مسلسل بارش کے بعد گر گئی تھی ۔

 چھت پرانی ہونے کی وجہ سے ٹپکتی رہی جس کے باعث نئی بنی سیلنگ کی چھت گر گئی ۔چھت گرنے سے معصوم بچوں کیساتھ موجود لواحقین معمولی زخمی ہوئے تھے ۔