وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 22 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے 22 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو ہوگا ، جس کیلئے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ۔ کابینہ اجلاس کے وقت اور مقام کا تعین بعد میں کیا جائے گا ۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پہلا کابینہ اجلاس ہے ۔ اجلاس میں سرکاری اداروں کے سربراہوں کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ چیئرمین پی آئی اے سی ایل بورڈ کے تقرر کی منظوری دے گی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ، اووسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے پر غور ہوگا ۔

اس کے علاوہ پی او ایف بورڈ کے ممبران کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہو گی ۔ ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کی منظوری دی جائے گی ۔ این آئی ایچ کے ای ڈی کی ترقی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا ، ساتھ ہی نیپرا کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔

خبر ہے کہ کووڈ ویکسین کی زیادہ سے زیادہ ریٹٰیل قیمت کی منظوری بھی متوقع ہے ، اس کے علاوہ کابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیگی ، کابینہ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق فیصلے کی منظوری دے گی ۔