جنوبی افریقا میں کرکٹ ٹیم کی پریکٹس جاری

جنوبی افریقا میں کرکٹ ٹیم کی پریکٹس جاری
سورس: file

سنچورین: جنوبی افریقا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔  قومی ٹیم  نے دوپہر کے سیشن میں سپر اسپورٹس پارک سینچورین میں ٹریننگ کی ۔

گزشتہ روز قومی ٹیم نے ‏ پہلے سیشن میں  اسٹیڈیم میں فزیکل ٹریننگ کی اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں لیکن اس کے بعد سینچورین میں بارش شروع ہو گئی جس سے پہلا سیشن متاثر ہوا اور اس کے بعد اسکواڈ نے انڈور بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

پریٹوریا میں جہاں ٹیم مقیم ہے وہاں بھی کرکٹرز کو بائیو سکیور ببل میں رہتے ہو ئے چہل قدمی اور رننگ کی اچھی سہولت میسر ہے۔  گولف کورس بھی متصل ہے لیکن اسکواڈ میں شامل افراد کو گولف کورس جانے کی اجازت نہیں البتہ رہائشی کمروں کے سامنے کھلے ایریا میں گولف پریکٹس کی جا سکتی ہے۔

‏محمد حفیظ اور باؤلنگ کوچ وقار یونس گالف کا شوق پورا کر سکیں گے جب کہ ‏ بیٹنگ کوچ یونس خان نے لیک میں فشنگ کا شوق بھی پورا کیا۔

کپتان بابر اعظم حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے، یونس خان کی کرکٹرز کے ساتھ فشنگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔