فیصل آباد میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا

فیصل آباد میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

فیصل آباد: زمین پھٹی نہ آسمان گرا، فیصل آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کا مجرم اس کا سوتیلا باپ نکلا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  فیصل آبا میں تھانہ علاقے ملت ٹاؤن کے علاقے میں گزشتہ روز پانچ سالہ بچی میرب لاپتہ ہو گئی تھی ۔

کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد میرب کی لاش قریبی بھٹے کے دفتر کے پاس سے ملی تھی ۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کیساتھ زیادتی اور تیز دھار آلے کیساتھ زخم لگانے کا انکشاف بھی ہوا۔ 

سی پی او سہیل چوہدری کے مطابق پولیس نے شک کی بناء پٌر میرب کے سوتیلے بات کو شامل تفتیش کیا  جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ۔ 

یاد رہے کہ ملزم شہزاد مدینہ کالونی کے ایک بھٹے میں کام کرتا ہے اور اس نے اپنی رہائش بھی بھٹے کے قریب ہی رکھی ہوئی ہے ۔ واردات کے روز کم سن میرب شام پانچ بجے چیز لینے کے لئے دادا کے پیچھے گھر سے نکلی وہ دادا سے تو نہیں مل سکی لیکن راستے میں ہی اغوا ہوگئی اور پھر چند گھنٹو ں بعد خون میں لت پت لاش ملی ۔ 

مقتول بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شہزاد سے میری دوسری شادی تین ماہ قبل ہی ہوئی تھی ۔ مجھے علم نہیں تھا کہ وہ ایسی حرکت کرسکتا ہے ۔