شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، کامران اکمل کی اپیل

شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، کامران اکمل کی اپیل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے شہریوں سے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کیلئے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث صورتحال خطرناک ہوتی جا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
واضح رہے کہ عالمی وباءکی تیسری لہر نے پاکستان میں شدت اختیار کر لی ہے جس کے باعث کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں مسلسل تیسرے روز 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پلان بی ’ڈنڈا‘ بھی چلایا جا سکتا ہے۔