سونا مزید سستا ہو گیا

سونا مزید سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر نئی قیمت ایک لاکھ 5,700 روپے ہو گئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 857 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 90 ہزار 621 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 727 ڈالر ہو گئی ہے۔