ن لیگ پنجاب میں اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے سپورٹ کریں گے،پیپلزپارٹی رہنما

ن لیگ پنجاب میں اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے سپورٹ کریں گے،پیپلزپارٹی رہنما
کیپشن:   ن لیگ پنجاب میں اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے سپورٹ کریں گے،پیپلزپارٹی رہنما سورس:   file photo

لاہور، پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نےکہا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) لیگ پنجاب میں اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے۔ حکمران جماعت کی 25 سے 30 ارکان رابطے میں ہیں۔

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں۔ حتیٰ کہ گونگے اور بہرے لوگ بھی احتجاج کر رہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے؟ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیساتھ رابطہ کر کے بات کرینگے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں کیونکہ وزارت اعلیٰ ان کا حق بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دینگے، اس سلسلے میں جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے۔