اسلام آباد میں نوزائیدہ بچہ کورونا کا شکار ہوگیا

اسلام آباد میں نوزائیدہ بچہ کورونا کا شکار ہوگیا
کیپشن: اسلام آباد میں نوزائیدہ بچہ کورونا کا شکار ہوگیا
سورس: file photo

اسلام آباد ، دارلحکومت میں سات دن کا بچہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔ نوزائیدہ بچے کو اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے وقت کورونا وائرس ہوا تھا ۔ بچے کی ماں وائرس سے متاثرہ تھی بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں کے تفصیلی چیک اپ کے بعد کورونا وائرس کے آثار محسوس ہوئے ۔ 

ذرائع کے مطابق بچے کو ہسپتال میں داخل کرکے آکسیجن دی جارہی ہے جبکہ والدہ گھر میں ہیں اور ان کی طبعیت ٹھیک ہے ۔ 

دوسری جانب پمز میں کورونا مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش بھی کم ہونے لگی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق پمز میں اس وقت 123 کورونا مریض آکسیجن بیڈز پر ہیں جب کہ 50 مریض اس وقت پمز کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔اسلام آباد میں نومولود سے دس سال تک کے 43 بچوں کا کورونا مثبت رپورٹ ہوا ہے۔

حکام کی طرف سے کورونا کو پھیلانے سے روکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔