پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں نے ون ڈے سیریز کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے اپنی اپنی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مچل مارش فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث آج کے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی باؤلرز کو کھیلنا ایک چیلنج ہے جبکہ پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے نام شامل نہیں ہیں، پھر بھی انہیں ہلکا نہیں لے سکتے۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہیں جو 31 مارچ اور یکم اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ بھی ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں