بھارتی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین الجھ پڑے

نئی دہلی: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکیں آپس میں الجھ پڑے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی مغربی بنگال اسمبلی میں پیر کو بجٹ سیشن کے آخری روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی نے “بیر بھوم تشدد” پر بحث کے مطالبے پر  حکومت کیخلاف نعرے بازی کی توحکومتی اراکینِ اسمبلی برداشت نہ کر پائے اور اپوزیشن اراکین پر چڑھ دوڑے جس کے بعد ایوان  اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا .

حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان جھڑپ میں  ایک رکن زخمی بھی ہوا  جس  کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں اپوزیشن لیڈر سوبھیندو ادھیکاری سمیت پانچ بی جے پی اراکینِ اسمبلی کو کارروائی سے معطل کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں